بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا انتقال، سیاسی حلقوں میں غم کی لہر

ممبئی(رم نیوز) بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ 92 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔بھارتی نیوز ویب سائٹ "انڈیا ٹوڈے" کے مطابق، من موہن سنگھ، جو مرکزی بینک کے گورنر اور معیشت کے ماہر تھے، طویل عرصے سے بیمار تھے اور نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) میں زیر علاج تھے۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ڈاکٹر من موہن سنگھ کے انتقال کی خبر دی جاتی ہے۔ہسپتال کے بیان کے مطابق، من موہن سنگھ کو عمر سے متعلق طبی مسائل کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ 26 دسمبر 2024 کو وہ اپنے گھر میں اچانک بے ہوش ہوگئے، جہاں فوری طور پر انہیں ہوش میں لانے کی کوشش کی گئی۔ بعدازاں، انہیں رات 8:06 پر ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ ہوش میں نہ آ سکے اور انتقال کر گئے۔