دبئی(رم نیوز)دبئی میں سال نو کی آمد کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس سال نئے انداز میں خوشیاں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی حکام نے محنت کشوں کے لیے خصوصی انعامات کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ بھی نئے سال کی خوشیوں کا حصہ بن سکیں۔
دبئی حکام کے مطابق، ملک کی ترقی میں محنت کشوں کا اہم کردار ہے اور وہ ہماری ترقی کے پارٹنرز ہیں۔ نئے سال کی خوشیاں مل کر منانے کے عزم کے تحت حکام نے محنت کشوں کے لیے مختلف انعامات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
نئے سال پر محنت کشوں کو دو دن تک ہائی سپیڈ فری انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا، جبکہ ان کے خاندانوں کو سونے کے زیورات بطور تحفہ دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، محنت کشوں کو دو نئی گاڑیاں اور 30 فری ٹکٹس بھی دیے جائیں گے۔ دبئی حکام نے پانچ لاکھ درہم کے انعامات کا بھی اعلان کیا ہے جو مختلف محنت کشوں کو ملیں گے۔
محنت کشوں کے لیے القوز، محسنہ اور جبل عل میں نیو ایئر کی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جہاں وہ ان تقریبات میں شرکت کر کے انعامات جیت سکتے ہیں۔