برلن(رم نیوز)جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے 23 فروری کو قبل از وقت انتخابات کرانے کے لیے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، صدر اسٹین میئر نے برلن میں کہا کہ اس مشکل وقت میں جرمنی کو ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو اور پارلیمنٹ میں قابل اعتماد اکثریت حاصل کر سکے۔ یہی وجہ ہے کہ قبل از وقت انتخابات ہی ملک کے لیے صحیح راستہ ہیں۔یہ فیصلہ چانسلر اولف شولز کے 16 دسمبر کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ حاصل کرنے کے بعد کیا گیا، جس کے بعد ملک میں سیاسی بحران گہرا ہو گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں 23 فروری کو قبل از وقت انتخابات کرانے کی ضرورت پیش آئی۔
جرمن صدر نے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد سیاست کا مقصد مسائل کا حل نکالنا اور ملک کی ترقی کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانا ہونا چاہیے۔