واشنگٹن (رم نیوز): سابق امریکی صدر جمی کارٹر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جمی کارٹر طویل عرصے سے علیل تھے اور ان کا انتقال جارجیا میں اپنے گھر پر ہوا۔ جمی کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکا کے 39ویں صدر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔
جمی کارٹر کو امن کے لیے ان کی بے شمار کوششوں پر نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا، خاص طور پر اسرائیل اور مصر کے درمیان امن کے قیام کے لیے ان کی ثالثی کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے جمی کارٹر کے انتقال پر سوگ کا اعلان کیا ہے اور ان کے اعزاز میں امریکی پرچم سرنگوں کر دیا گیا ہے۔ جمی کارٹر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ ک ہوگی۔
صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ "امریکا اور دنیا نے ایک غیر معمولی رہنما، سیاستدان اور انسان دوست کو کھو دیا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ جمی کارٹر کی شخصیت اصولوں، ایمان اور انسان دوستی کی اعلیٰ مثال تھی