اسلام آباد(رم نیوز)دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، جب صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیئے۔
صدر کے دستخط کے ساتھ یہ بل قانون بن گیا ہے، جس کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے تحت کی جائے گی۔ قومی اسمبلی نے اس بل کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق، اس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے بل کی سمری کی منظوری دی۔ سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کا بل 20 اکتوبر کو سینیٹ اور 21 اکتوبر کو قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا۔