میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی، بھارت کا چیمپئن شپ کا خواب ختم

میلبرن(رم نیوز)آسٹریلیا نے میلبرن میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دے کر بھارت کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے خواب کو توڑ دیا۔اس میچ کے دوران میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں شائقین کی غیر معمولی تعداد نے میچ کا حصہ بن کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ پانچ دنوں میں 3 لاکھ 50 ہزار 700 سے زائد شائقین نے ایم سی جی کا رخ کیا، جو 1937 میں قائم ہونے والے سابقہ ریکارڈ 3 لاکھ 50 ہزار 534 سے بھی زیادہ ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق، میچ کے پانچویں دن کے پہلے سیشن میں 51 ہزار 371 شائقین نے سٹیڈم کا رخ کیا، اور مزید شائقین کی آمد کی توقع کی جارہی تھی۔اس میچ کی شائقین کی تعداد اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ 2024 کے ایم سی جی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کو اس میچ سے بھی زیادہ لوگوں نے دیکھا، جو 1937 میں سر ڈونلڈ بریڈمین کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا گیا تھا۔اس ٹیسٹ میچ میں شائقین کی تعداد زیادہ تھی

ایم سی جی میں شائقین کی ریکارڈ تعداد 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کے میچ کے دوران تھی، جسے 90 ہزار 293 شائقین کرکٹ نے دیکھا۔ اس کے علاوہ بھارت اور زمبابوے کے میچ کو دیکھنے کے لیے 82 ہزار 507 افراد آئے تھے۔