توشہ خانہ 2 کیس: بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں،دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا

راولپنڈی(رم نیوز)توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے لیے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔ اس کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ خان ارجمند کی عدالت میں ہوگی، جہاں پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

دوران سماعت، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پہلے ہی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں۔اب تک اس کیس میں دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں، اور گزشتہ سماعت پر وکلائے صفائی کی غیر موجودگی کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔

آج کی سماعت میں بشریٰ بی بی، بیرسٹر سلمان اکرم راجا اور پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں