لاہور(رم نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہانیہ عامر نے اپنے نئے ونٹر لُک سے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر تہلکہ مچادیا ہے۔ ہانیہ کا شمار نہ صرف پاکستان کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے بلکہ ان کا منفرد سٹائل بھی مداحوں میں بے پناہ مقبول ہے۔
حال ہی میں، ہانیہ عامر نے اپنے بیرون ملک قیام کے دوران انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک خوبصورت ونٹر سوئیٹر اور باڈی کون ڈریس میں نظر آ رہی ہیں۔ ان تصاویر میں ہانیہ نے سبز، گلابی، آسمانی اور سفید لائنز والے سوئیٹر کے ساتھ سبز رنگ کا باڈی کون ڈریس پہن رکھا ہے، جو ان کی شخصیت کو مزید جاذب بناتا ہے۔اس سوئیٹر پر آسمانی رنگ کے پھولوں کی بناوٹ نے اس کو مزید دلکش اور سٹائلش بنا دیا ہے، جبکہ ہانیہ نے اس لُک کو ہائی ہیلز اور سٹڈ کے ساتھ مکمل کیا، جو ان کے انداز کو مزید نکھار رہا ہے۔
ہانیہ کا یہ ونٹر لُک سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگیا ہے اور مداحوں کی جانب سے ان کی تصاویر پر محبت بھرے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ہانیہ کی یہ شاندار تصویر ان کے فیشن کا نیا معیار قائم کرتی ہے، اور ان کے مداحوں میں ایک نئی بحث کا آغاز کر چکی ہے