دنیا بھر میں سال نو کی خوشیوں کا آغاز

دبئی(رم نیوز)دنیا بھر میں سال نو کی تقریبات دھوم دھام سے منائی گئیں۔ دبئی میں برج خلیفہ پر بارہ بجتے ہی آتشبازی اور لیزر شو کا شاندار مظاہرہ ہوا، جس نے آسمان کو رنگ و روشنی سے سجا دیا۔

آکلینڈ میں سکائی ٹاور پر آتشبازی کا ایک شاندار منظر پیش کیا گیا، جبکہ فرانس میں ہزاروں افراد واٹر فرنٹ پر جمع ہو کر رنگ برنگی روشنیوں کا لطف اٹھاتے رہے۔

سڈنی ہاربر برج پر بھی عظیم الشان آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس سے آسمان پر رنگ بکھر گئے اور ہزاروں شہریوں نے نئے سال کا استقبال کیا۔ جاپان، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ میں بھی نئے سال کا جشن منایا گیا، جہاں آتشبازی نے محفل کو رنگین بنا دیا۔

برازیل میں دنیا کے سب سے بڑے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، جبکہ نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر کرسٹل بال نصب کر کے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔ گوگل نے بھی نئے سال کی خوشی میں اپنا ڈوڈل تبدیل کیا۔