پشاور(رم نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نےسوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دستاویزات کے مطابق سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کو بروقت روکنے کے لیے وفاق سے رابطہ کیاجائے گا۔ سوشل میڈیا سے متعلق قوانین میں ضروری ترامیم سے متعلق وفاق کو آگاہ کیاجائے گا۔ دستاویزات کے مطابق سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی نشاندھی کرکے فوری ہٹایاجائے گا۔صوبائی حکام کے مطابق، اس لائحہ عمل کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نگرانی مزید سخت کی جائے گی، اور آن لائن مواد کی تشہیر پر کڑی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔