راولپنڈی(رم نیوز) 9 مئی 2023 کے واقعات میں ملوث 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ان مجرمان نے اپنی سزاؤں کے خلاف معافی کی درخواستیں دائر کی تھیں، جن میں مجموعی طور پر 67 درخواستیں موصول ہوئیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ان میں سے 48 درخواستوں کو قانونی جائزے کے لیے "کورٹس آف اپیل" میں ارسال کیا گیا، جبکہ 19 مجرمان کی درخواستیں خالصتاً انسانی بنیادوں پر منظور کر لی گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، باقی درخواستوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔