اسلام آباد(رم نیوز)پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سےملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ مذاکراتی کمیٹی آج اڈیالہ جیل نہ پہنچی تو پھر پیر یامنگل کو ملاقات کاامکان ہے۔ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی مطالبات سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرے گی۔ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی بھی ملاقات کا امکان ہے۔