کیپ ٹائون(رم نیوز) پاکستانی اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کی وجہ سے 6 ہفتے تک نہیں کھیل سکیں گے۔ صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجرڈ ہوئے تھے۔ ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا پیر مڑ گیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیاتھا۔