مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، سردی کی شدت میں اضافہ
" /> مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، سردی کی شدت میں اضافہ
">

مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

مدینہ منورہ(رم نیوز)مدینہ منورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے باعث صحرائی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔مسجد نبوی ﷺ میں بارش کی رحمت خوب برسی، اور وہاں موجود زائرین نے اس موقع پر اللہ کے حضور دعائیں کیں، اس بابرکت وقت کو روحانی سکون کا ذریعہ بنایا۔

بارش کے باعث مدینہ منورہ ریجن میں سردی میں اضافہ ہوا ہے، اور موسم خاصا ٹھنڈا اور خوشگوار ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آج جدہ اور مکہ مکرمہ میں بھی موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے اور ان علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے۔