ویلنگٹن(رم نیوز)نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا کی ٹیم 43.4 اوورز میں 178 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ اویشکا فرنینڈو 57 رنز کے ساتھ سری لنکا کے ٹاپ اسکورر رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جیکب ڈفی اور نیتھن سمتھ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں نیوزی لینڈ نے 26.2 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ ول ینگ نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ ریچن روندرا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اور مارک چیپمین 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ نے اس فتح کے بعد سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ میٹ ہینری کو 4 وکٹوں کے ساتھ پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 8 جنوری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا