کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پاکستان 213 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز دوبارہ شروع کرے گا

کیپ ٹائون(رم نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان آج 213 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہواتو پاکستان نے فالو آن کا سامنا کرنے کے بعد دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنالیے۔

پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز پر آؤٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی، جس میں بابر اعظم نے 58 اور محمد رضوان نے 46 رنز اسکور کیے تھے۔

451 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والے پاکستانی اوپنرز شان مسعود اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ پر 205 رنز کی شراکت قائم کی۔

تیسرے دن کے اختتام پر شان مسعود 102 رنز اور نائٹ واچ مین خرم شہزاد 8 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ بابر اعظم 81 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کا اس وقت اسکور ایک وکٹ پر 213 رنز ہے اور اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے انہیں مزید 208 رنز درکار ہیں۔