ٹورانٹو(رم نیوز)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ انہوں نے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔
ٹورنٹو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ لبرل پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دے رہے ہیں، تاہم وہ نئے رہنما کے انتخاب تک وزیر اعظم کے عہدے پر قائم رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دینا چاہتے ہیں، مگر وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ اس وقت دیں گے جب پارٹی اپنے اگلے رہنما کا انتخاب مکمل کر لے گی۔ ٹروڈو نے مزید کہا کہ وہ اگلے انتخابات میں لبرل پارٹی کی توقعات پر پورا نہیں اُتر پائیں گے، اسی لیے کینیڈین پارلیمنٹ کو مارچ تک تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کینیڈیائی میڈیا نے اس سے قبل خبر دی تھی کہ جسٹن ٹروڈو اپنے استعفیٰ کا اعلان ’کاکس‘ کے اہم اجلاس سے قبل کر سکتے ہیں۔