اسرائیل کا نیا "گریٹر اسرائیل" نقشہ منظر عام پر، سعودی عرب نے مسترد کر دیا

یروشلم(رم نیوز)صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کے نام سے ایک متنازع نقشہ جاری کیا ہے، جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے ساتھ ساتھ اردن، شام، لبنان اور دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل کا حصہ ہیں۔

اسرائیل کے اس اقدام پر فلسطین، سعودی عرب، قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات نے سخت احتجاج کیا ہے۔ سعودی عرب نے اس نقشے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور انتہا پسندانہ قرار دیا، اور کہا کہ یہ اسرائیل کے غاصبانہ ارادوں کا عکاس ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کی ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔