کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی دیکھنے کو ملی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ہنڈرڈ انڈیکس میں 150 سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی، جس کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 991 پوائنٹس پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 1904 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی، اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 148 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔