شدید دھند کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب میں موٹر ویز کی بندش

لاہور(رم نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث کئی اہم شاہراہوں اور موٹر ویز کو بند کر دیا گیا ہے۔ دھند کے باعث حدِ نگاہ بہت کم ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے سفر میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

موٹر ویز کے مختلف سیکشنز پر گاڑیوں کی روانی متاثر ہوئی ہے اور ان علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ حکام نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔