واشنگٹن(رم نیوز)امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مالیاتی فراڈ کیس میں آج سزا سنائی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے ان کی جانب سے کارروائی روکنے کی درخواست 4 کے مقابلے میں 5 ووٹوں سے مسترد کر دی۔
ٹرمپ کو کاروباری جعلسازی کے جرم میں سزا دی جائے گی، تاہم ان کی عدالت میں پیشی ضروری نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے چند دن پہلے سزا سنانے والے جج کو تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی اور بعد ازاں اس فیصلے کو اپنی تقریب حلف برداری تک مؤخر کرنے کی کوشش کی تھی۔