لاس اینجلس(رم نیوز)امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی بے قابو آتشزدگی نے کئی ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے نتیجے میں ہالی وڈ کے معروف اداکاروں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جن میں غزہ کے تنازعے کی حمایت کرنے والے اداکار جیمز ووڈز کا گھر بھی شامل ہے۔
جیمز ووڈز نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں آبدیدہ ہو کر کہا، "یہ اپنے کسی قریبی کو کھو دینے جیسا ہے۔ ایک دن آپ اپنے گھر کے سوئمنگ پول میں خوشی سے تیر رہے ہوتے ہیں، اور اگلے دن سب کچھ جل کر راکھ بن جاتا ہے۔جیمز ووڈز، جنہیں دو بار آوسکر کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے اور تین بار ایمی ایوارڈ حاصل ہوئے ہیں، اپنی غزہ مخالف پوسٹس کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انہوں نے جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ "کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، اور نہ ہی معافی دی جانی چاہیے"، اور اس کے ساتھ "سب کو مار دو" کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔
جیمز ووڈز کے گھر کی تباہی کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے لیے کوئی ہمدردی ظاہر نہیں کی۔لاس اینجلس کی آتشزدگی نے نہ صرف ہالی وڈ کے پہاڑی علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا، بلکہ متعدد دیگر مشہور اداکاروں کے گھر بھی تباہ ہوئے ہیں، جن میں بین افلیک، پیرس ہلٹن، انتھونی ہوپکنس، ایڈم بروڈی، بلی کرسٹل، پریٹ مونٹاگ، جان گڈمین، مائلز ٹیلر اور اینا فارس جیسے ستارے شامل ہیں