ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک

ڈی آئی خان(رم نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 خوارج ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ شفیع سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری طرح عزم ہیں۔

دوسری جانب، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔