راولپنڈی (رم نیوز) سلمان اکرم راجہ کاکہنا ہےکہ مذاکرات کی وجہ سے فیصلہ موخر کرنے کا تاثر درست نہیں ہے۔ ہم کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ مذاکراتی عمل جاری ہے 15 جنوری کو تیسرا دور ہوگا۔ ہم ڈیل بالکل نہیں کررہے جمہوریت اور انصاف کے لیے مذاکرات کررہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی کو ثابت کریں گے۔ ڈیل کا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اپنے بے گناہی کو ثابت کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی پہلے بھی سرخرو ہوتے رہے اب بھی ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی آئین کے مطابق اپنا کیس لڑیں گے۔