انٹرنیٹ سست روی سے متعلق شکایات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

اسلام آباد(رم نیوز) انٹرنیٹ سست روی سے متعلق شکایات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئیں۔وزارت آئی ٹی نے تفصیلات سینیٹ میں پیش کیں۔دستاویز کے مطابق یکم جولائی سے 31 دسمبر تک انٹرنیٹ تعطل کی 1015 شکایات موصول ہوئیں۔ ڈیٹا سروسز تھری جی، فور جی کی 6954 شکایات موصول ہوئیں۔دستاویزات کے مطابق مالی سال 2023-24 میں آئی سی ٹی برآمدات کی ترسیلات زر میں 24 فی صد اضافہ ہوا۔ وزارت آٹی کے مطابق اعداد وشمار سست براڈ بینڈ کی وجہ سے کوئی مالی نقصان ظاہر نہیں کرتے۔وزارت آئی ٹی کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کو بہتر بنانے کے لیےنئی سب میرین کیبلز لائی گئیں ، بینڈ وڈتھ کو بڑھایاگیا۔