اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کی منظوری دی، 33 اسرائیلیوں کی رہائی ہوگی

تل ابیب(رم نیوز)اسرائیلی حکومت نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جو 19 جنوری سے نافذ ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، معاہدے کے تحت 33 اسرائیلیوں کو رہائی ملے گی، اور 95 فلسطینیوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔ اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی کابینہ نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دی تھی اور حکومت کو اس پر عملدرآمد کی ہدایت کی تھی۔

حماس کے سینئر عہدیدار باسم نعیم نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ایلچی اسٹیو ووٹ کوف کے اسرائیل پر دباؤ کی وجہ سے ممکن ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی میں تاخیر کی سب سے بڑی وجہ بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کی غیر مشروط حمایت تھی۔