اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا روسٹر جاری

اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے (20 سے 24 جنوری) کے لیے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا ہے۔

چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر ترتیب دیا ہے، جس کے مطابق تمام 8 ججز آئندہ ہفتے دستیاب ہوں گے۔ اس دوران 8 سنگل بینچ اور 4 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔پہلا ڈویژن بینچ،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری ،دوسرا ڈویژن بینچ:

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان،تیسرا ڈویژن بینچ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز،چوتھا ڈویژن بینچ،جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہے۔اس کے علاوہ، چیف جسٹس کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔