ملتان(رم نیوز)ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔سعود شکیل84 رنز بناکر نمایاں رہے۔کپتان شان مسعود 11، بابر اعظم8، اور کامران غلام 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرہ صرف 6 رنز بنا سکے۔محمد رضوان نے71، سلمان علی آغا2، نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پاکستانی ٹیم کی طرف سے سعود شکیل نے 56 اور محمد رضوان نے 51 رنز کے ساتھ آج دوبارہ اننگز کا آغازکیا تھا۔جیڈن سیلز اور جومل واریکن تین ، تین وکٹیں حاصل کرسکے۔