تل ابیب(رم نیوز) غزہ میں 15 ماہ سے جاری تشویش ناک حالات کے بعد جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے، اور حماس نے اسرائیل کو قیدیوں کی فہرست فراہم کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے اس فہرست کو موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔حماس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ بندی کے پہلے دن تین قیدیوں کی رہائی عمل میں آئے گی، تاہم تکنیکی مسائل اور اسرائیلی بمباری کے باعث فہرست فراہم کرنے میں تاخیر ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی بمباری جنگ بندی معاہدے کی تکمیل میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت غزہ کے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے یرغمالیوں کا تبادلہ ہوگا، اور اس کے تحت اسرائیل 95 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا