کیلیفورنیا: ٹک ٹاک کی سروس امریکہ میں دوبارہ بحال

کیلیفورنیا(رم نیوز)امریکہ میں چند گھنٹوں کی پابندی کے بعد ٹک ٹاک کی سروس بحال ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی کیونکہ کمپنی نے اپنے امریکی آپریشنز کو فروخت نہیں کیا تھا۔ 19 جنوری کو امریکا بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی لگائی گئی، جس کی وجہ سے کروڑوں افراد ویڈیوز دیکھنے سے محروم ہوگئے تھے۔

تاہم، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد، امریکہ میں ٹک ٹاک کی سروس دوبارہ فعال ہو گئی ہے اور صارفین کو اس کی بحالی کے بارے میں اطلاعات ملنا شروع ہو گئی ہیں۔

واشنگٹن میں اپنی حلف برداری سے قبل خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹک ٹاک اب بحال ہو چکا ہے۔ مجھے ٹک ٹاک پسند ہے، اور امریکہ کو اس کی نصف ملکیت حاصل کرنی چاہیے۔ ٹک ٹاک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کھربوں ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔