ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے 78 صدارتی اقدامات کو منسوخ کر دیا

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدہ سنبھالتے ہی سابق صدر جو بائیڈن کے 78 صدارتی اقدامات کو منسوخ کر دیا ہے۔ ان اقدامات میں چند اہم فیصلے شامل ہیں۔ ٹرمپ نے کیپٹل ہل پر ہونے والے حملے میں ملوث 1500 افراد کو معاف کرنے کے آرڈر پر دستخط کیے۔

ٹرمپ نے فیڈرل ملازمین کی نئی بھرتیوں کو عارضی طور پر منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے فیڈرل ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کی سہولت بھی ختم کر دی ہے۔ بائیڈن کے تحت امریکہ کے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدہ ہونے کا حکم دیا ہے۔ٹرمپ نے بائیڈن کی طرف سے نافذ کردہ مصنوعی ذہانت پالیسی کے ایگزیکٹو آرڈر کو منسوخ کر دیا ہے

ٹرمپ نے بائیڈن کے 2030 تک الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کا 50 فیصد ہدف کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے بائیڈن کے ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کرتے ہوئے اظہار رائے کی آزادی اور سنسرشپ کے حوالے سے اقدامات کو ختم کر دیا ہے۔یہ تمام اقدامات ٹرمپ کی طرف سے بائیڈن کی پالیسیوں کے خلاف ایک واضح ردعمل کے طور پر کیے گئے ہیں۔