وزیراعظم شہباز شریف کا بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ آج متوقع

اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آج بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر مل کر بھمبر میں دانش سکول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سسٹم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعظم کے دورے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جس کے تحت وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے اس دورے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔