اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعہ 24 جنوری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر غور و خوض کیا جائے گا اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔