سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ریاض (رم نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب اگلے چار برسوں میں 600 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔