حماس کا چار اسرائیلی خواتین فوجیوں کو آج رہا کرنے کا اعلان

غزہ(رم نیوز)حماس نے چار اسرائیلی خواتین فوجیوں کو آج رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق، جن خواتین فوجیوں کو رہا کیا جائے گا ان کے نام کارینا اریئیو، ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی اور لیری الباگ ہیں، جو ایک ہی فوجی یونٹ کی رکن تھیں اور 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے دوران غزہ کے قریب تعینات تھیں۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت ہر اسرائیلی فوجی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، جس کا مطلب ہے کہ آج 200 فلسطینی قیدیوں کو بھی آزاد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 19 جنوری کو حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت تین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا، جس کے بعد اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔