ملتان(رم نیوز)ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی سپنرز شاندار پرفارمنس دکھائی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف ساتویں وکٹ 38 رنز پر گنوا بیٹھی، اور پاکستان نے مہمان ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو جلد پویلین واپس بھیج دیا۔
پاکستان کے سپنر نعمان علی نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا، لیکن پاکستان کے فاسٹ باؤلر کاشف علی نے 8 کے مجموعے پر اپنے پہلے ہی اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کروا دیا۔
پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، جب انہوں نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی عامر جنگو کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد پاکستانی باؤلرز نے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو مزید مشکلات میں ڈال دیا اور ان کی اننگز کو تیزی سے ختم کرنے کی کوشش کی۔