دوسرا ٹیسٹ: نعمان علی کی ہیٹرک، ویسٹ انڈیز 153 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ

ملتان(رم نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی سپنر نعمان علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے 9 کھلاڑیوں کو 153 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی سپنر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن پاکستانی سپنرز نے ان کی بیٹنگ لائن کو جال میں پھنسا لیا۔ نعمان علی نے 30 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جن میں ان کی ہیٹرک بھی شامل ہے۔ انہوں نے تین مسلسل گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے اپنی ہیٹرک مکمل کی۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ 9، میکائل لوئس 4، عامر جنگو صفر، کیوم ہوج 21 اور الیک اتھانزے صفر کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ گریوز ایک، ٹیون امالاچ اور کیون سنکلیئر بھی بغیر کوئی اسٹرائیک حاصل کیے آؤٹ ہوگئے۔ کیماروش نے 25 رنز بنائے۔

پاکستانی اسپنر ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ڈیبیو کرنے والے کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے 118 رنز پر ختم ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی برتری کو مستحکم کر لیا ہے، اور اس وقت 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

پی سی بی نے اس میچ کے لیے ایک تبدیلی کی تھی، جس میں فاسٹ باؤلر کاشف علی کو خرم شہزاد کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔