ملتان ٹیسٹ: پاکستانی بیٹرز مشکلات کا شکار، 254 رنز کے تعاقب میں چھٹی وکٹ گر گئی

ملتان(رم نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا ہے، جس میں پاکستانی ٹیم 254 رنز کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ پاکستان کو جیت کے لیے 172 رنز درکار ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 4 وکٹوں کی ضرورت ہے۔

اس وقت کریز پر نئے بلے باز سلمان علی آغا اور محمد رضوان موجود ہیں۔ کھیل کے تیسرے دن کے آغاز پر سعود شکیل 13 اور نائٹ واچ مین کاشف علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم نے مشکلات کا سامنا کیا، اور ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے تعاقب میں 76 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔