ملتان(رم نیوز) ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 120 رنز سے شکست دے دی۔ 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 133 رنز ہی بناسکی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔کپتا ن شان مسعود اور محمد ہریرہ ، دو دو رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کامران غلام 19، بابر اعظم 31 رنز بنا کر لوٹے۔ سعود شکیل13،سلمان آغا15، اور کاشف علی ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔