کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے دن سٹاک مارکیٹ میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 596 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 880 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔