پی ٹی آئی کا 8 فروری سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے ایک نئی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے ایک نئی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک کے تحت مختلف شہروں میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں مقامی قیادت کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

پی ٹی آئی قیادت نے اس تحریک کو منظم اور مؤثر بنانے کے لیے ایک حکمت عملی تیار کی ہے جس میں نہ صرف جلسوں کا انعقاد شامل ہے، بلکہ اسمبلیوں میں احتجاج بھی کیا جائے گا۔مزید گرفتاریوں سے بچنے کے لیے پی ٹی آئی قیادت نے وکلا اور قانونی ماہرین سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے تاکہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو قانونی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

جلسوں اور احتجاج کی تفصیلات کے حوالے سے حکمت عملی کی تیاری جاری ہے اور شیڈول کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔