واشنگٹن(رم نیوز)پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے، امریکہ نے پاکستان کی امداد بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے متعدد منصوبے متاثر ہو گئے ہیں۔امریکی عہدیدار کے مطابق، پاکستان کی امداد ازسرنو جائزے تک بند رہے گی۔
اس فیصلے کے نتیجے میں توانائی کے شعبے کے پانچ منصوبے، اقتصادی ترقی سے متعلق چار پروگرامز اور زراعت کے پانچ منصوبے رک گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، جمہوریت، انسانی حقوق اور گورننس کے شعبوں سے متعلق فنڈز بھی عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔امریکہ کے اس اقدام سے گورننس کے 11، تعلیم کے 4 اور صحت کے 4 پروگراموں پر بھی اثر پڑا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے حالیہ دنوں میں تمام غیر ملکی امدادی پروگرامز عارضی طور پر معطل کر دیے تھے، جنہیں ابتدائی طور پر 90 دنوں کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ امریکی حکام ازسرنو جائزہ لینے کے بعد ان پروگرامز کو جاری رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ کریں گے۔