قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب 7 فروری کو ہونے کا امکان

لاہور(رم نیوز) قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب 7 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔قذافی سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام تکمیل کے قریب ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم مہمان خصوصی ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعظم کو باضابطہ دعوت دے دی ہے۔ وزرا اعلی حکومتی عہدیداراوراہم شخصیات شرکت کریں گی۔ ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب میں لیزر شو بھی کیے جانے کا امکان ہے۔