سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں آپریشن، دو جوان شہید،6خوارج ہلاک

راولپنڈی(رم نیوز) سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں آپریشن ، چھ خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے دو جوان بھی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شامل ہیں۔