کراچی(رم نیوز) جسٹس منصور علی شاہ کاکہنا ہےکہ ہم نے چیزوں کو آگے لے کر چلنا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ میں سینیئر پیونی جج ہوں اور اس میں ہی بہت خوش ہوں۔ مجھے سینئر پیونی جج کہہ کر ہی مخاطب کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ باعث فخر ہے کہ میں آج اس تقریب میں موجو دہوں۔ آپ نے جو حلف لیا اللہ کو حاضر ناظر جان کر لیا ہے اسے توڑنا نہیں ہے۔ ناانصافی کے سامنے کھڑا ہونابھی بڑا حوصلہ ہے۔