سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی (رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تین روز کی مندی کے بعد کاروبار میں بہتری آئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1,000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 112,438 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں مندی کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے ہنڈرڈ انڈیکس نے 112,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھو دی تھی اور یہ 111,487 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔