سکھ رہنماؤں کا بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ، 23 مارچ کو امریکہ میں ریفرنڈم ہوگا

واشنگٹن(رم نیوز)سکھ فار جسٹس نے بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ کرتے ہوئے 23 مارچ کو امریکہ میں ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت خالصتان تحریک کے رہنماؤں کو قتل کرنے کی سازش کر رہا ہے اور مودی حکومت امریکہ اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا میں اس سے قبل ہردیپ سنگھ نجار کو قتل کیا جا چکا ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں امریکی سرزمین پر قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے درخواست کی کہ بھارتی حکام سے فوری طور پر رابطہ کیا جائے۔