فلاڈیلفیا(رم نیوز)امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔طیارہ ایک شاپنگ مال کے قریب گرا، جس کی وجہ سے قریبی گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کے عمل کا آغاز کیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق، طیارے میں ایک مریض کو منتقل کیا جا رہا تھا۔