جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد(رم نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں 40 امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا، جن میں سے 10 افراد کو پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے گزشتہ روز صدر مملکت اور چیف جسٹس کو ایک خط ارسال کیا تھا، جس میں انہوں نے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی مخالفت کی۔ ججز نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے کسی کو چیف جسٹس مقرر کیا جائے۔