روس کا کیف پر میزائل حملہ، 12 شہری جان کی بازی ہار گئے

کیف (رم نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں شدت آ گئی ہے، جب روسی افواج نے کیف کی رہائشی علاقے پر میزائل حملہ کیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، روسی میزائل حملے میں 12 شہری ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ حملے میں 5 عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے 22 افراد کو زندہ نکال لیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید یہ کہ، روسی افواج نے یوکرین کے شہر کرسک میں واقع پناہ گزینوں کے اسکول پر بھی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک ہو گئے۔